کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، خطرناک تکفیری دہشت گرد ہلاک

IQNA

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، خطرناک تکفیری دہشت گرد ہلاک

9:57 - October 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3503658
بین الاقوامی گروپ:قمبرانی روڈ پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لشکر جھنگوی کا ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، خطرناک تکفیری دہشت گرد ہلاک

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ پر کالعدم تکفیری تنظیم لشکر جھنگوی اور داعش کے حامی  دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ، تو دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی ۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

ہلاک اور گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ،پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی ہے اور وہ مبینہ طور پر سول اہسپتال کوئٹہ میں 8اگست 2016کے خودکش دھماکے کا سہولت کار بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha