جرمنی میں اسلامی تعطیلات کی تجویز

IQNA

جرمنی میں اسلامی تعطیلات کی تجویز

13:40 - October 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3503661
بین الاقوامی گروپ: جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈمایزیر نے انتخاباتی مہم میں تجویز دی ہے کہ اسلامی ایام میں بھی عام تعطیل منظور کیا جایے

جرمنی میں اسلامی تعطیلات کی تجویز


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اناتولی کے مطابق کرسچین ڈیموکریٹ پارٹی کے سنیر وزیر نے کہا ہے کہ اسلامی اہم دنوں میں چھٹیوں پر گفتگو ہوسکتی ہے

انکا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں مسلمان زیادہ ہے وہاں اسلامی چھٹیوں میں کیا حرج ہے؟

ڈمایزیرکا کہنا تھا کہ کھیتولک اور پروٹسٹنٹ عیسائی بھی اکثر اپنے اہم دنوں میں جشن مناتے ہیں۔

جرمن وزیر داخلہ کی اس تجویز کو مسلمانوں نے قابل تعریف قرار دیا ہے

جرمنی میں مسلم کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلمان جرمن معاشرے میں گھل مل سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس سے مسلمان طلبا، دفاتر کے اسٹاف اور دیگر کام کرنے والوں کو اہم دنوں میں چھٹی لینے کی مشکل سے نجات مل سکتی ہے۔

جرنی میں پچاس لاکھ کی تعداد میں مسلمان رہتے ہیں جو کل آبادی کا چھ فیصد قرار دیا جاتا ہے/۔

3652277

نظرات بینندگان
captcha