افغانستان میں امریکا کا ڈرون حملہ بارہ عام شہری جاں بحق

IQNA

افغانستان میں امریکا کا ڈرون حملہ بارہ عام شہری جاں بحق

10:04 - October 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3503667
بین الاقوامی گروپ: امریکا کے ڈرون طیاروں کے حملے میں کم سے کم بارہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
افغانستان میں امریکا کا ڈرون حملہ بارہ عام شہری جاں بحق
ایکنانیوز- سحر ٹی وی کے مطابق امریکا کے ڈرون طیاروں کے حملے میں جو ہفتے کو شمالی صوبے قندوز کے علاقے گل تپہ میں کئے گئے کم سے کم بارہ افغان شہری جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
دو روز قبل بھی امریکا کے ڈرون طیاروں نے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے چوکی میں شادی کی تقریب پر بمباری کردی تھی جس میں چودہ عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
امریکا اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سیکورٹی معاہدے میں واشنگٹن نے اس بات کا عہد کیا تھا کہ وہ رہائشی علاقوں پر حملے نہیں کرے گا لیکن واشنگٹن نے نہ صرف یہ کہ اس کی پابندی نہیں کی بلکہ وہ افغانستان کے اقتدار اعلی کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے۔
افغانستان میں امریکا کے انسانیت سوز جرائم کی وجہ سے افغان عوام اور سیاسی شخصیات امریکی فوج کے انخلا کا مسلسل مطالبہ کررہے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha