رائیونڈ میں تبلیغی مرکز کے قریب خود کش حملہ کی ذمہ داری تکفیری تنظیم نے قبول کرلی

IQNA

رائیونڈ میں تبلیغی مرکز کے قریب خود کش حملہ کی ذمہ داری تکفیری تنظیم نے قبول کرلی

11:03 - March 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3504326
بین الاقومی گروپ: لاہور میں دھماکے کی زمہ داری حیران کن طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی

ایکنا نیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن)رائیونڈ میں تبلیغی مرکز کے قریب خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور 35 زخمی ہوگئے تھے اور اب اس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ۔ 

کالعدم تنظیم کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’تحریک طالبان پاکستان کے استشہادی مجاہدیعقوب غازی نے آج عشاء کے بعدلاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع پولیس چوکی پر حملہ کیا، یہ کارروائی ، پنجاب میں ہمارے بے شمار ساتھیوں کی ہلاکت کے انتقام کی ایک کڑی ہے،حکومت اور سیکیورٹی ادارے مزید کے انتظار میں رہیں

نظرات بینندگان
captcha