جرمنی میں «یاسین، قلب قرآن» ایپلیکشن تیار

IQNA

جرمنی میں «یاسین، قلب قرآن» ایپلیکشن تیار

8:56 - March 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3504337
بین الاقوامی گروپ – قرآنی سوفٹ وئیر «یاسین، قلب قرآن» ویانا میں امام علی(ع) اسلامی مرکز کے تعاون سے تیار کیا گیا

ایکنا نیوز- ویانا اسلامی مرکز کے مطابق جرمن زبان میں یاسین قلب قرآن ایپلیکیشن امام علی اسلامی مرکز ویانا کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو گوگل پلے اسٹور میں موجود تمام انڈرایڈ فون پر قابل استفادہ ہے۔

 

مذکورہ ایپلیکیشن جرمنی میں مسلمانوں کے استفادے کے لیے تیار کیا گیا ہے جسمیں قرآنی متن،ترجمہ وتفسیر کے علاوہ سورہ یاسین کی ترتیل میں تلاوت اور جرمن ترجمے کے ساتھ ٹیکسٹ موجود ہے ۔

 

قابل ذکر ہے کہ کہ سورہ یاسین کی خصوصیات کی وجہ سے اہم مواقعوں پر اس کی تلاوت کی یاد دہانی بھی سوفٹ وئیر کے آپشن میں موجود ہے۔

 

قرآنی سوفٹ ویر«یاسین،‌ قلب قرآن» گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور جلد ایرانی کافے بازار میں موجود ہوں گے۔

 

ویانا اسلامی مرکز کے مطابق اس حوالے سے جلد دیگر اسلامی سوفٹ ئیرز بھی موبایل اور ٹیبلٹس کے لیے تیار کیے جائیں گے۔/

3700755

نظرات بینندگان
captcha