ایکنا نیوز- البوابہ نیوز کے مطابق بعقوبہ کے شمالی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی جانب سے گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
اس آپریشن میں سرکاری سیکورٹی فورسز کے علاوہ حشدالشعبی اور ایرفورس کی مدد بھی لی جارہی ہے اور حمرین کے علاقے میں کارروائی کی جارہی ہے۔
زرایع کے مطابق آپریشن کا مقصد دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا اور علاقے میں امن کا قیام یقینی بنانا بتایا جاتا ہے۔/