نورنبرگ جرمنی؛ «پیغام اسلام» نمایش کا انعقاد

IQNA

نورنبرگ جرمنی؛ «پیغام اسلام» نمایش کا انعقاد

8:04 - November 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3505348
بین الاقوامی گروپ- «پیغام اسلام» کے عنوان سے نمایش نورنبرگ کے میوزیم میں منعقد کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- روزنامہ عمانی الوطن کے مطابق بایرن صوبے میں «پیغام اسلام» نمایش کا افتتاح گذشتہ روز منعقد کیا گیا ۔

 

افتتاحی تقریب میں صوبایی وزیر یواخیم هرمین، نورنبرگ شہر کے میر، جرمنی میں عمان کے سفیرسمیت دیگر اعلی حکام اور شخصیات شریک تھیں۔

 

«پیغام اسلام» نمایش نورنبرگ میوزیم میں ایک سال تک جاری رہے گی ۔

 

نمایش میں مختلف پروگراموں کے علاوہ علمی نشستیں، ورکشاپس اور لیکچرز شامل ہیں جبکہ خطاطی کورسز میں عمان کے ماہر اساتذہ رہنمائی  کے فرایض انجام دیں گے۔

 

مشترکہ اقدار کی ترویج، بقایے باہمی کا فروغ  اور اقوام و مذاہب میں ہم آہنگی کے فروغ کے علاوہ امن و محبت عام کرانا نمایش کا مقصد بتایا جاتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ نورنبرگ شہر کا تاریخی میوزیم «نوریسهاله» کمپلیکس میں موجود ہے اور سال ۱۸۰۱ کو اس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔/

3763614

نظرات بینندگان
captcha