ایکنا سے گفتگومیں ھندوستانی قاریوں کی تعریف

IQNA

ایکنا سے گفتگومیں ھندوستانی قاریوں کی تعریف

7:46 - January 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3505609
بین الاقوامی گروپ- قومی مقابلوں کے ایرانی جج کے مطابق انڈین قرآء کی آواز اور تجوید قابل تعریف ہے۔

ایکنا نیوز سے گفتگو کرتے ہویے ایرانی قاری  اور مقابلوں کے جج رضا محمدپورنے انڈین قاریوں کو باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا : مجھے حیرت ہوئی جبکہ انکی تلاوت سنی ، انکی قرآت قابل تعریف ہے۔

 

انکا کہنا تھا: دس سال پہلے بھی میں نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور وہاں کے قرآء سے ملنے کا موقع ملا تھا اور انکی تلاوت سے میں واقف تھا، درمیانے سطح کی تلاوت ہوتی تھی۔

 

محمدپور نے مزید کہا کہ کمزور اور درمیانے سطح کی تلاوت کرنے والے قرآء کی تربیت کرکے انہیں اعلی پایے کے قاری بنانا زیادہ مشکل نہیں، انکی آوازیں اچھی ہیں اور تجوید کے حوالے سے بھی اصول کا خوب خیال رکھتے ہیں۔

 

ایک سوال کے جواب میں ایرانی قاری کا کہنا تھا کہ ایرانی ثقافتی مراکز کے تعاون سے ہندوستانی قاریوں کے لیے خصوصی کلاسز اور کورسز کے انعقاد سے ان کی تربیت کرسکتے ہیں تاہم ان کورسز میں محدود قرآء شرکت کرسکتے ہیں۔

 

محمدپور کا کہنا تھا: کبھی کبھی ایک معمولی رہنمائی بھی قاری کی ترقی میں اہم رول ادا کرسکتی ہے اور اسی طرح ایران میں آنے والے قرآء کے لیے بھی مختصر مدت کی محدود کلاسز اہم ثابت ہوسکتی ہیں۔/

3780433

نظرات بینندگان
captcha