کراچی میں ایرانی ثقافتی مرکز کی جانب سے ولایت کتب میلے کا انعقاد

IQNA

8:11 - January 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3505617
بین الاقوامی گروپ- پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہرکراچی میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ایک عظیم الشان کتب میلے کا انعقاد کیا گیا۔

 ایکنا نیوز- خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر سنیچر کو دوسرا دو روزہ ولایت کتب میلہ نمائش شہید بھوجانی ہال فاطمیہ نزد نشتر پارک میں لگایا گیا جس کا افتتاح ڈائریکٹر خانہ فرہنگ محمد رضا باقری نے کیا۔

 کتب میلے میں انجمن ناشران اور کتب فروشان کراچی اور خانہ فرہنگ کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں اسلامی، ادبی، ثقافتی اور دیگر موضوعات سے متعلق قیمتی کتابیں اور اردو میں ترجمہ شدہ ایرانی فلموں کی DVDs, CDS /10 سے40 فیصد تک رعایتی قیمتوں پر دستیاب تھیں۔

واضح رہے کہ کتب میلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔/

کراچی میں ایرانی ثقافتی مرکز کی جانب سے ولایت کتب میلے کا انعقاد

کراچی میں ایرانی ثقافتی مرکز کی جانب سے ولایت کتب میلے کا انعقاد

کراچی میں ایرانی ثقافتی مرکز کی جانب سے ولایت کتب میلے کا انعقاد

نظرات بینندگان
captcha