ایکنا نیوز- الاتجاه ٹی وی کے مطابق شہید سلیمانی اور ابومھدی کے چہلم کے حوالے سے عراقی عوام نے ملک میں امریکی موجودگی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہروں میں علما اور سیاسی رہنماوں کے علاوہ حشد الشعبی کے رضا کار شریک تھے جنہوں نے شهید ابومهدی المهندس کے مزار پر قبرستان وادیالسلام نجف پر حاضری دی ۔
مظاہروں میں عوام نے امریکی اور صھیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے حوالے سے مرجع تقلید اور ولایت فقیہ کی خدمات کو سراہا اور امریکی و اسرائیلی اقدامات کے خلاف نعرہ بازی کی۔
مظاہرین نے مقاومت کے حق میں اور امت کی وحدت کا بھی مطالبہ کیا۔/