برطانیہ- جشن میلاد فاطمی کا انعقاد+ تصاویر

IQNA

برطانیہ- جشن میلاد فاطمی کا انعقاد+ تصاویر

7:09 - February 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507248
تہران (ایکنا)- حضرت زهرا(س) اور یوم مادر کے حوالے سے برطانیہ کے اسلامی مرکز میں جشن منایا گیا۔

لندن اسلامی مرکز کے مطابق گذشتہ روز  نماز مغرب و عشاء کے بعد  فارسی اور انگریزی زبان کے ساتھ جشن منایا گیا جہاں منقبت خوانوں نے اهل بیت(ع) کی شان میں اظھار عقیدت کیا۔

 

اسلامی کالج لندن کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین عیسی جهانگیر، نے پروگرام سے خطاب میں کہا: قرآن کے مطابق رسول اکرم (ص) سب کے لیے نمونہ عمل ہیں مگر انہوں نے بھی  حضرت فاطمه(س) کا بیحد احترام کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ امام زمان(عج) بھی فرماتے ہیں: «حضرت فاطمه(س) میرے لیے نمونہ عمل ہیں.»

 

اسلام کالج سربراہ نے مزید کہا کہ حضرت فاطمه(س) نے رسول اکرم ص اور  امیرالمؤمنین(ع) کی بہت مدد کی اور تربیت اولاد میں اہم کردار ادا کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس دن کو یوم مادر کے طور پر منانا بہت اہمیت کا حامل ہے اور بلاشبہ ماں عظیم ترین ہستی ہے اور مرنے کے بھی انکی برکتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔/

3879174

نظرات بینندگان
captcha