ایکنا رپورٹ؛ تھران میں مدرسہ سید الشھداء کی مذمت+ فلم

IQNA

ایکنا رپورٹ؛ تھران میں مدرسہ سید الشھداء کی مذمت+ فلم

9:23 - May 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3509279
تہران(ایکنا) مدرسه سیدالشهدا(ع) کابل کی یاد تقریب افغان سفارت خانے کے سامنے منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھران میں مقیم بعض افغانی اور ایران حکام جنمیں رکن پارلیمنٹ سمیہ رفیعی شریک تھیں تقریب افغانستان کے سفارت خانے کے سامنے منعقد ہوئی جسمیں سید الشھداء اسکول کے واقعے کی مذمت کی گیی۔

 

رکن پارلیمنٹ سمیه نے ایرانی ماوں کی جانب سے اس غم پر ہمدردی کا اظھار کیا اور ایرانی-افغانی عوام کو زائیونیسٹ دہشت گردی کی مشترکہ قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے انسانیت کے دل کو دکھایا۔

انہوں نے عالمی استعمار کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان سے نکلتے ہوئے اس طرح کے واقعات کراتا ہے تاکہ اپنی موجودگی کی دلیل پیش کرے۔

 

رفیعی نے واقعے پر عالمی میڈیا کی خاموشی کی بھی مذ٘مت کی اور کہا دونوں عوام ایک دوسرے کے ہمراہ دکھ درد میں شریک ہیں۔

انہوں نے سید الشھدا کے نام کو عزت و سربلندی کا معیار قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ خدا امام وقت صاحب‌الزمان(عج) کا جلد ظھور کرے۔

 

رفیعی نے ایکنا نیوزکی رپورٹر سے گفتگو میں کہا کہ افغان عوام سے ہمدردی کا کم ترین تقاضا یہی ہے کہ ان سے ہمدردی کیا جائے کیونکہ عالمی میڈیا بھی مجرمانہ طور پر خاموش ہے۔

 

انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کی مشترکات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ برادر اقوام کی اس مصیبت پر خاموشی انسانیت کے خلاف ہے۔

 

رفیعی نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے افغان پارلیمنٹ کو بھی خصوصی پیغام اس حوالے سے ارسال کیا جارہا ہے۔

 

اس تقریب کی ویڈیو ملاحظہ کرسکتے ہیں:

ویڈیو کا کوڈ

تقریب میں ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جسمیں تاکید کی گیی کہ افغان ملت شہادت و مقاومت سے آشنا ہے اور اس طرح کی قربانیوں کو وہ کافی دیکھ چکے ہیں اور جلد ی بدیر ظالموں سے انتقام ضرور لیا جائے گا۔/

3971004

نظرات بینندگان
captcha