قرآنی نمائش ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے منعقد ہوئی

IQNA

قزاقستان میں قرآنی نمائش

قرآنی نمائش ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے منعقد ہوئی

8:39 - May 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3511848
تہران(ایکنا) قرآنی نمائش ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے قزاقستان کی کازگیو یونیورسٹی میں منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان میں ایرانی ثقافتی مرکز اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق افتتاحی تقریب میں کازگیو یونیورسٹی کے وائس چانسلر آینورکاربوزآوا،

یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ؛ شینار زاکییوا، ایرانی سفیر؛ مجید صمدزاده صابر، اور ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر علی‌اکبر طالبی متین موجود تھے۔

ایرانی سفیر مجید صمدزاده صابر نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: ایران اور قزاقستان کے درمیان بہترین ثقافتی تعلقات موجود ہیں اور اس میں استحکام آرہا ہے۔

صمدزاده کا کہنا تھا: قرآنی نمایش میں ایرانی فن کار محسن ابراهیمی کے بہترین فن پارے موجود ہیں جن سے ایرانی کی  ثقافتی صلاحیتوں کا انداز ہوتا ہے۔

 

قرآنی نمائش ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے قزاقستان کی کازگیو یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔

 

قابل ذکر ہے کہ نمائش گاہ کے ہمراہ ایران آرٹسٹ محسن ابراهیمی کی زیرنگرانی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں وہ خط معلی خواہشمند افراد کو سکھا رہے ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha