ایکنا نیوز- مصباح ایجوکیشنل قرآنی اکیڈمی کویٹہ کی جانب سے مختلف شعبوں میں طلبا کے لئے تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب جنرل موسی کالج کے ہال میں منعقد ہوئی ۔ سابقہ ایم این اے سید ناصر شاہ ، ایس ایس پی جعفری علی ،سابقہ ڈپٹی کمشنر حسرت چنگیزی سمیت دیگر اعلی حکام بطور مہمانان خصوصی شریک تھے۔
نظامت کے فرائض محمد حسین اور عرفان علی نے ادا کئے۔ طالب علم قاری آصف کی تلاوت سے کارروائی کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد تقریری مقابلہ ہوا، بعد میں تعلیمی میدان کے نمایاں کارناموں کے علاوہ اسپورٹس کے مقابلے جیتنے والوں میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے۔
مہمان خصوصی سید ناصر شاہ نے اس بات کی ستائش کی کہ معاشرے میں قرآنی اور تربیتی حوالے سے مصباح اکیڈمی قابل ستایش خدمات انجام دے رہی ہے۔