بھارت میں باحجاب طالبہ کی مزاحمت، طالبان کا ردعمل سامنے آگیا

IQNA

بھارت میں باحجاب طالبہ کی مزاحمت، طالبان کا ردعمل سامنے آگیا

8:00 - February 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3511286
افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان نے بھارت میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ مسکان کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز کرناٹک میں کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا لیکن طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا۔

واقعے کی وائرل ویڈیو میں کالج میں ایک لڑکی کو جے شری رام کا نعرہ لگانے والے ہجوم کی طرف سے ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہجوم میں شامل لوگ آگے بڑھے اور لڑکی کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے، لڑکی نے اس دوران مشتل ہجوم سے ڈرنے کے بجائے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔

اب اس واقعے پر افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

طالبان کے نائب ترجمان نے طالبہ مسکان کی تصویر ٹوئٹ کراتے لکھا کہ  بھارت میں حجاب کیلئے مسلمان لڑکیوں کی جدوجہد بتاتی ہے کہ یہ عربی، ایرانی، مصری اور پاکستانی ثقافت نہیں بلکہ یہ ایک اسلامی اقدار ہے جس کا  دنیا بھر میں مسلم خواتین  خاص طور پر سیکولر ممالک میں مختلف انداز میں دفاع  کر رہی ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha