ایکنا: حزباللہ لبنان نے اپنے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ فوجی لباس میں اس بات پر زور دیتے ہیں کہ لبنانی اسلامی مزاحمت کسی بھی صورت میں اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
ایکنا: ایسا لگتا ہے کہ منصوبہ " گریٹراسرائیلِ" صرف ایک جغرافیائی توسیع پسندانہ نقشہ نہیں بلکہ ایک توراتی خواب اور روحانی داستان میں ڈھل رہا ہے، جس کے ذریعے صہیونیت اپنی فکری و تہذیبی تجدیدِ حیات کا احیا چاہتی ہے۔
ایکنا: بین الاقوامی نمائش اور میوزیم برائے سیرتِ نبویؐ و تمدنِ اسلامی مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور میں افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب میں شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، نائب امیر مکہ نے خصوصی شرکت کی۔
ایکنا: رہبر معظم کے عبرانی صفحے نے لکھا: ہمارا دشمن، یعنی صہیونی رژیم دنیا کا سب سے زیادہ نفرت انگیز رژیم ہے۔ اقوام بھی اس سے بیزار اور حکومتیں بھی اس کی مذمت کرتی ہیں۔
ایکنا: ادارہ تعلقات اسلامی کے ثقافتی شعبے کی جانب سے نبی مکرم اسلام (ص) کی ولادت کے ڈیڑھ ہزار سالہ جشن کے موقع پر بینالمللی شعرائے پیغمبر رحمتؐ کانگریس منعقد کی جا رہی ہے۔
ایکنا: علامہ سید محمد علی بحرالعلوم، استادِ حوزہ علمیہ نجف، جو گزشتہ روز نجف اشرف میں سپرد خاک ہوئے، نے سنہ ۱۴۰۱ میں ایکنا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ آج ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ اسلامی مذاہب کے درمیان پُرامن ہم زیستی ہے۔
ایکنا: ہفتۂ وحدت کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ نے موجودہ خطے کی صورتحال میں امتِ اسلامی کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد پر توجہ دینا ایک حیاتی ضرورت ہے ۔
ایکنا: ساتویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں (مسلمان طلبہ کے لیے) کے شعبۂ حفظِ کل اور قرائتِ تحقیق میں ایران کے دو نمائندوں کے انتخاب کے لیے، سلیکشن مرحلہ قرآنی یونیورسٹی ادارے میں منعقد ہوا۔
ایکنا: ادارہ تزئین شہر تہران نے ماہِ ربیع الاول کے موقع پر ایک وسیع منصوبہ شروع کرتے ہوئے دارالحکومت کے چہرے کو اس مبارک مہینے کے مضامین سے آراستہ کیا ہے ۔
ایکنا: کانفرنس «قرآن اور شیعہ اسلام: متون، مطالعات، وراثت» کو شیعی تحقیقاتی ادارہ (SRI) اور یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے اسلامی مطالعات ادارہ کے تعاون سے ٹورنٹو، کینیڈا کے جیکمن ہال میں منعقد کی جارہی ہے۔
ایکنا: ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ کے بعد، ایک تنظیم جس کا نام «زاکا» ہے، نے اسرائیل اور غزہ کی جنگ کے بارے میں شرمناک پروپیگنڈہ کیا، جو مغربی میڈیا میں وسیع پیمانے پر دوبارہ شائع ہوا۔
ایکنا: جامعہ الازہر، احمد الطیب، شیخ الازہر کی نگرانی میں "ختم قرآن حافظان ایک دن میں" کے عنوان سے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جو جامعہ کے مختلف کالجوں کے حافظان قرآن کے لیے مخصوص ہے۔