طالبان کی افغانستان میں شیعہ سنی اتحاد پر تاکید

IQNA

طالبان کی افغانستان میں شیعہ سنی اتحاد پر تاکید

7:43 - June 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3511990
شیعہ سنی سب اسلامی مسلکیں ہیں اور ان میں وحدت وقت کا تقاضا ہے۔ عبدالسلام حنفی
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- ایران میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب صدر عبد السلام حنفی نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں مسلمان ہیں، اس لئے ان کے مابین اتحاد ضروری ہے۔
 
عبد السلام حنفی نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو چاہئیے کہ وہ، وہ کام کریں جس سے اسلام اور افغانستان کے دشمنوں کو قوم و زبان و نسل کے ذریعے اپنے قدم جمانے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کسی بھی طور پر افغانستان کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔
 
اس سے قبل افغانستان کی شیعہ علماء کونسل نے بھی ملک میں طالبان حکومت میں شیعہ مسلمانوں کے کردار اور ایک قومی حکومت کی تشکیل پر زور دیا تھا۔
نظرات بینندگان
captcha