افغانستان میں شیعوں کے خلاف داعش کے حملوں میں اضافہ

IQNA

افغانستان میں شیعوں کے خلاف داعش کے حملوں میں اضافہ

9:26 - May 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3514351
ایکنا تھران: انگلش مرکز کے مطابق افغانستان میں داعش کے حملے بالخصوص اہل تشیع کے خلاف بڑھتے جارہے ہیں۔

ایکنا نیوز- سی این این نیوز کے مطابق ایک مستقل ادارے کے سروے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد سے داعش کے حملوں بالخصوص شمال میں اہل تشیع کے خلاف بڑھتا جارہا ہے۔

 

اس مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق پامال ہورہا ہے اور بالخصوص خاص اقوام اور مسالک کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے: طالبان کے اقتدار کو دو سال ہورہا ہے اور اس عرصے میں داعش خراسان گروپ کے حملے بڑھتے جارہے ہیں جسمیں اقلیتی گروپس بالخصوص اہل تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور بم حملوں کی وجہ سے سینکڑوں لوگ ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق سال 2022 تا سال 2023 میں داعش خراسان نے پاکستان اور روسی سفارت خانوں پر حملہ کیا ہے اور چینی رہایش والے ایک ہوٹل پر حملہ ہوا ہے جب کہ افغان ائیرفورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شاہدان افغان نیوز کے پاس چارسو پچاس حملوں کی ویڈیوز موجود ہیں جنمیں زیادہ ہزارہ شیعوں کے خلاف حملوں کی ویڈیوز ہیں۔/

 

4142044

 

نظرات بینندگان
captcha