اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی تاخیر کا شکار

IQNA

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 48واں دن

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی تاخیر کا شکار

11:52 - November 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3515336
ایکنا قدس: اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کل تک مؤخر کردیا جس کے بعدجنگ میں وقفہ اور یرغمالیوں کی رہائی کل شروع ہوگی۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اسرائیلی اخبار کا کہنا ہےکہ حماس کی جانب سے اب تک ان قیدیوں کی فہرست مہیا نہیں کی گئی جنہیں رہا کیا جانا ہے، قیدیوں کی رہائی کا حتمی معاہدہ ہونے تک سیز فائر نہیں ہوگا۔

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ سیز فائر پر عمل طے شدہ منصوبے کے تحت آگے بڑھے گا، یرغمالیوں کا پہلا گروپ جمعہ کو رہا کیا جائےگا، جمعہ کے روز سے پہلے کسی قیدی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی جمعہ تک شروع نہیں ہوگی۔

خبررساں دارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اس اعلان کے بعد 7 ہفتے سے دونوں فریقین کے درمیان جاری جھڑپوں کو روکنے کے لیے معاہدے پر عملدرآمد بظاہر رک گیا۔

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے عندیہ دیا کہ حماس کے زیرحراست 50 اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کارروائی جاری ہے لیکن یہ جمعہ سے قبل نہیں ہوگا۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مغربی برانڈز مصر اور اردن میں بائیکاٹ مہم کے اثرات محسوس کر رہے ہیں جبکہ کویت اور مراکش سمیت دیگر عرب ممالک میں بھی اس مہم کے پھیلنے کے آثار نمایاں ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی افواج نے گزشتہ شب جبالیا میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 52 افراد کو شہید کردیا تھا جبکہ زخمی عورتوں اور بچوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر بھی میزائل داغے گئے تھے۔ 

ادھر خان یونس کی عمارت پر بمباری سے بھی مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جن کے خلاف یہ مہم چلائی جا رہی ہے ان میں سے کچھ کمپنیوں کے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اسرائیلی مؤقف اختیار کر چکی ہیں اور کچھ پر الزام ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مالی تعلقات رکھتی ہیں یا وہاں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔

جیسے ہی یہ مہم پھیلنا شروع ہوئی، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بائیکاٹ کالزکا دائرہ درجنوں کمپنیوں اور مصنوعات کی فہرست تک پھیل گیا جس نے خریداروں کو مقامی متبادل کی طرف منتقل ہونے پر آمادہ کردیا۔

نظرات بینندگان
captcha