جنگ بندی تاخیر کا شکار

IQNA

جنگ بندی تاخیر کا شکار

17:06 - November 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3515337
ایکنا قدس: صہیونی وزیراعظم آفس کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور اس پر عمل جمعہ سے متوقع ہے۔

ایکنا نیوز-  الجزیره، نیوز کے مطابق فریقین کے درمیان خفیہ مذاکرات میں قطر ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، ایک بیان میں قطر نے اسے ’انسانی توقف‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے آغاز کے وقت کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں کر دیا جائے گا اور ممکنہ طور پر آج سے جنگ بندی کا آغاز ہوگا۔

 

4 روزہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت:

  • 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔
  • 150 فلسطینی قیدیوں کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔
  • 4 روز تک کوئی فوجی آپریشن نہیں ہوگا۔
  • اسرائیل مزید امداد غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 50 خواتین اور بچوں کو 4 روز میں رہا کیا جائے گا، اس دوران لڑائی میں وقفہ ہوگا۔

 

بدلے میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا ذکر کیے بغیر بیان میں کہا گیا کہ ہر 10 اضافی یرغمالیوں کو رہا کیے جانے پر جنگ بندی میں مزید ایک دن کا اضافہ کیا جائے گا۔

 

کئی گھنٹے طویل اجلاس میں غور و خوض کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی حکومت تمام مغویوں کی وطن واپسی کے لیے پرعزم ہے، تاہم اس حؤالے سے شدت پسند کابینہ میں کچھ نتین یاہو حامی وزراء نے شدید تحفظات کا اظھار کیا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha