پاپ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

IQNA

پاپ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

5:10 - December 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3515418
ایکنا ویٹکن: کھیتولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے فلسطین میں رنج و غم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر پوپ فرانسس نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ویٹی کن سے پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل حماس معاہدہ ختم ہونا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین جلد از جلد جنگ بندی کے نئے معاہدے کو ممکن بنائیں۔ غزہ میں بہت زیادہ تکالیف ہیں۔ 

 

پوپ فرانسس نے کہا کہ جنگ بندی ختم ہونے کامطلب موت، تباہی اور مشکلات ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور محصور فلسطینی علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔ بہت سارے یرغمالی رہا ہو چکے ہیں، بہت سے ابھی بھی غزہ میں موجود ہیں۔

 

دوسری جانب پاپ جو بیمار ہوگیے تھے کہا جاتا ہے کہ انکی صحت اب بہتری کی سمت گامزن ہے۔/

 

4185655

ٹیگس: پاپ ، جنگ بندی ، غزہ
نظرات بینندگان
captcha